بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی مودی سے ملاقات، حملے کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں: عطا تارڑ

بھارتی وزیراعظم مودی کی اہم ملاقات
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے اتوار کے روز ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امرپریت سنگھ کی ملاقات ہوئی، جو تقریباً 40 منٹ جاری رہی۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون کو اجتماعی زیادتی کے بعد انتہائی سفاکیت کے ساتھ قتل کر دیا گیا، دل دہلا دینے والا واقعہ
ملاقات کی تفصیلات
روز نامہ امت نے بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ اگرچہ اس ملاقات کا کوئی سرکاری اعلامیہ میڈیا کے سامنے پیش نہیں کیا گیا، تاہم اس ملاقات کو 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے حملے کے سلسلے میں اہم سمجھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دو منٹ کے لیے تاریخ کا سب سے امیر انسان بننے والا شخص، اکاؤنٹ میں کتنی رقم ٹرانسفر ہوئی؟
متعلقہ مشاورتیں
رپورٹ کے مطابق اس سے قبل 30 اپریل کو انڈین نیوی کے سربراہ جنرل اوپندر دیویدی نے وزیراعظم مودی سے ملاقات کی تھی، جس میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول بھی شریک ہوئے تھے۔ اسی طرح 3 مئی کو بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش ترپاٹھی نے وزیراعظم کے ساتھ ایک گھنٹہ طویل مشاورت کی تھی، جس میں بحریہ کی تیاریوں اور موجودہ صورتِ حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: 28 مئی 1998ء سے شروع ہونے والا سفر دنیا کو 10 مئی 2025ء کو سمجھ آیا: وزیر تعلیم پنجاب
پاکستان کا ردعمل
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، جو آج (اتوار) ڈائیریکٹر جنرل آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف کے ساتھ تمام سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماﺅں کو موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال کے تناظر میں بریفنگ دیں گے، نے کہا کہ بھارت ایک مکار دشمن ہے جس کی طرف سے ابھی حملے کا خطرہ ٹلا نہیں ہے۔
بھارتی جارحیت پر خبردار
اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر جارحیت جاری رہی تو پاکستان بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ پہلگام واقعے میں ہمارے ہاتھ صاف ہیں، بھارت الزامات کے بجائے حقائق کی بنیاد پر بات کرے۔