پی ایس ایل، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی کنگز کی شاندار فتح
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ 10 کے سنسنی خیز مقابلے میں عرفان خان نیازی کی دلیرانہ بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: اگر جنگ ہوئی تو نتائج صرف پاکستان تک محدود نہیں رہیں گے: بلاول بھٹو
ہدف کا حصول
پی ایس ایل کے میچ میں کراچی نے 168 رنز کا ہدف تین گیندیں قبل حاصل کر لیا۔ عرفان خان نیازی نے صرف 21 گیندوں پر 48 رنز کی شاندار میچ وننگ اننگز کھیلی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف جنگ میں مقبول ہونے والے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کون ہیں؟
کراچی کے اہم بیٹرز
کراچی کی جانب سے سعد بیگ نے 25، جبکہ ٹم سائفرٹ اور ڈیوڈ وارنر نے 24، 24 رنز بنا کر اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت اور ہڑتالی اساتذہ کے درمیان مذاکرات کامیاب، پیر سے سکولز کھولنے کا اعلان
لاہور کے بولر کی کارکردگی
لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈیرل مچل، آصف آفریدی اور رشاد حسین نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی افغان شہری 31دسمبر کے بعد اسلام آباد میں نہیں رہ سکے گا،محسن نقوی
بارش کی مداخلت
اس سے قبل بارش کے باعث میچ کو 15 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے، تاہم ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت کراچی کنگز کو 168 رنز کا ہدف دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعدیہ امام پر شادی کے بعد شوہر نے کونسی پابندی لگا دی تھی؟ اداکارہ کا حیران کن انکشاف
لاہور کی اننگز کا جائزہ
لاہور کی اننگز میں محمد نعیم نے 65 اور فخر زمان نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، مگر دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سینٹرل ایشیا والی بال چیمپئن شپ سے فرار ہو گیا
کراچی کے بولرز کی شاندار کارکردگی
کراچی کنگز کی طرف سے عباس آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 27 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ میر حمزہ، عامر جمال اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔
میچ کی روکنے کی وجوہات
میچ کے دوران بارش کی وجہ سے کھیل کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا۔ اس وقت لاہور کا اسکور 7.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 90 رنز تھا، تاہم کھیل کے دوبارہ آغاز پر کراچی کنگز کے بولرز نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے لاہور کو بڑا اسکور بنانے سے روک دیا۔ ٹاپ تھری کے سوا لاہور کا کوئی بیٹر ڈبل فیگرز میں نہ پہنچ سکا۔