کیا ٹرمپ تیسری مدتِ صدارت کیلئے انتخاب لڑیں گے؟ امریکی صدر نے خود بتا دیا

ٹرمپ کی تیسری مدت صدارت کی خبر کی تردید

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2028 میں تیسری مدت صدارت کیلئے الیکشن لڑنے کی خبروں کی تردید کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس کو اہم احکامات جاری

پچھلا صدارتی دور

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ نے 2017 سے 2021 تک امریکا کے 45 ویں صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں جبکہ 2024 کے الیکشن کے بعد وہ دوسری بار صدر کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا پرچم برادر کارگو بحری جہاز بھارتی شہر کلکتہ کی بندرگاہ پر کیا کر رہا ہے؟ بڑا انکشاف

ٹرمپ کا تیسری مدت کیلئے انٹرویو

گزشتہ دنوں ٹرمپ نے تیسری مدت کیلئے صدارتی الیکشن لڑنے کا سگنل دیا تھا۔ 78 سالہ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ تیسری یا چوتھی مدت صدارت کے لیے بھی الیکشن لڑنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بڑھتی ہوئی سموگ میں سانس لینا مشکل، متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو بڑی پیشکش کردی

ٹرمپ آرگنائزیشن کی 'ٹرمپ 2028' کیپ

یہی نہیں بلکہ گزشتہ دنوں ٹرمپ کی کمپنی دی ٹرمپ آرگنائزیشن نے 'ٹرمپ 2028' کی ٹوپیاں فروخت کرنا شروع کیں، جس کی وجہ سے یہ قیاس آرائیاں مزید زور پکڑ گئیں کہ ٹرمپ اپنی دوسری مدت صدارت ختم ہونے کے بعد بھی عہدے پر برقرار رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ہی بچے کی دو بار پیدائش ؟ میڈیکل کی تاریخ کے حیران کن واقعے کی تفصیلات سامنے آگئیں

میڈیا کے چڑانے کی باتیں

تاہم، بعد میں ٹرمپ نے کہا کہ یہ بیانات صرف میڈیا کو چڑانے کے لیے تھے۔ اتوار کو ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں تیسری مدت صدارت کیلئے الیکشن لڑنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ تیسری مدت کے لیے صدارت کی دوڑ میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں، میں صرف 2 مدت کے لیے ہی صدر رہنے کا حامی ہوں، جیسا کہ امریکی آئین میں واضح طور پر درج ہے۔

آئینی حدود

انہوں نے کہا کہ میں صرف 2 مدت کا صدر ہوں گا۔ میں نے ہمیشہ سمجھا کہ یہ بہت اہم ہے۔ سیاسی ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ امریکی آئین کے مطابق کوئی بھی صدر صرف 2 مدت تک ہی خدمات انجام دے سکتا ہے، اس لیے تیسری مدت کی بات آئینی طور پر ممکن نہیں۔ واضح رہے کہ امریکا میں اگلا صدارتی الیکشن 2028 میں ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...