لاہور: عشق میں ناکامی، لڑکے نے لڑکی اور اس کی ماں کو قتل کرکے لاشیں نہر میں بہا دیں
واقعے کا پس منظر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے سرحدی علاقے ہئیر میں عشق میں ناکامی پر لڑکے نے ساتھیوں کے ہمراہ لڑکی کو اغوا کرکے قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، لیبیا کشتی حادثے کے اہم ملزم بشیر احمد کو گرفتار کر لیا گیا
تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سی سی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یوسف نامی شخص نورین نامی لڑکی سے عشق کرتا تھا، ناراضگی ہوئی تو اسے بہانے سے بلایا اور 27 مئی 2024 کو اغوا کر کے قتل کردیا۔ ماں اقراء بی بی بیٹی کے قتل کی مدعیہ بنی تو 12 اکتوبر 2024 کو اسے بھی اغوا کر کے قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال
قاتلانہ واقعات
ماں بیٹی کو تین ماہ کے وقفے سے قتل کیا گیا اور دونوں کی لاشوں کی بے حرمتی کی گئی۔
پولیس کی کارروائی
پولیس نے تین ملزمان یوسف، ناصر اور منصب کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔ ملزمان نے اعتراف کیا کہ ماں اور بیٹی کی لاشوں کے ٹکڑے کر کے نہر میں بہا دیئے تھے۔








