لاہور: عشق میں ناکامی، لڑکے نے لڑکی اور اس کی ماں کو قتل کرکے لاشیں نہر میں بہا دیں
واقعے کا پس منظر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے سرحدی علاقے ہئیر میں عشق میں ناکامی پر لڑکے نے ساتھیوں کے ہمراہ لڑکی کو اغوا کرکے قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں زیروپولیو کیس کا ہدف مقرر، کسی بھی بچے کا پولیو کے رسک پر ہونا ہر گز گوارا نہیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز
تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سی سی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یوسف نامی شخص نورین نامی لڑکی سے عشق کرتا تھا، ناراضگی ہوئی تو اسے بہانے سے بلایا اور 27 مئی 2024 کو اغوا کر کے قتل کردیا۔ ماں اقراء بی بی بیٹی کے قتل کی مدعیہ بنی تو 12 اکتوبر 2024 کو اسے بھی اغوا کر کے قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ نے بارشوں کی وجہ سے ہونیوالے نقصانات کی تفصیلات طلب کر لیں، وارننگ سسٹم مزید بہتر بنانے کا حکم
قاتلانہ واقعات
ماں بیٹی کو تین ماہ کے وقفے سے قتل کیا گیا اور دونوں کی لاشوں کی بے حرمتی کی گئی۔
پولیس کی کارروائی
پولیس نے تین ملزمان یوسف، ناصر اور منصب کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔ ملزمان نے اعتراف کیا کہ ماں اور بیٹی کی لاشوں کے ٹکڑے کر کے نہر میں بہا دیئے تھے۔








