لاہور پولیس کی سندھ کے تاجر کو اغوا کرکے بھتہ وصولی، ویڈیو نے بھانڈا پھوڑ دیا

واقعہ کی تفصیل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں محافظ ہی ڈکیت نکلے جہاں پولیس اہلکاروں نے سندھ کے تاجر کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور مقابلے میں مارنے کی دھمکی دے کر ایک لاکھ روپے بھتہ لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطے بحال ہو گئے
تاجر کا اغوا
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 29 اپریل کی رات ایبٹ روڈ پر ناکہ لگائے قلعہ گجر سنگھ پولیس کی محافظ فورس کے 5 باوردی اہلکاروں نے سکھر سے آئے تاجر مشتاق احمد کو گن پوائنٹ پر روکا اور اغوا کرکے ویرانے میں لے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: طویل عرصے بعد ملاقات پر عمران خان نے گلے لگایا اور بوسہ لیا، شیخ رشید کا بیان
تشدد اور دھمکیاں
پولیس کے مطابق تاجر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے پاکستان کو 100 میزائل دے کر اس کی طاقت بڑھا دی ہے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
سی سی ٹی وی شواہد
سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا کہ 2 باوردی اہلکار تاجر مشتاق احمد کو اپنی موٹرسائیکل پر بٹھا کر لے جا رہے ہیں، نیلا گنبد انارکلی پہنچ کر اہلکار بینک کے باہر کھڑے ہوگئے اور تاجر نے اے ٹی ایم سے رقم نکلوائی، رقم لینے کے بعد تاجر کو سڑک پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
کارروائی اور گرفتاری
تاجر کی درخواست پر تھانہ پرانی انارکلی پولیس نے محافظ فورس کے 5 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق پانچوں ملزمان کی شناخت کی جا چکی ہے اور گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں。