2019 میں بھارتی پائلٹ کو چائے پلائی، اب ایسا کچھ ہوا تو بھرپور جواب دینگے: وزیر اطلاعات

عطاء اللہ تارڑ کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 2019 میں بھارت کے 2 جہاز گرائے اور پائلٹ کو چائے پلا کر واپس بھیجا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر بھارت دوبارہ ایسا کچھ کرے گا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بعض اوقات آپ کو خود بھی یہ علم نہیں ہوتا کہ دوسروں کی طرف سے اظہار ہمدردی پر مبنی رویہ آپ کے احساس کمتری کی واضح علامت ہے
پہلگام واقعہ کا پسِ منظر
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام سچویشن روم سپیشل میں گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پہلگام واقعے کا پاکستان سے دور دور تک تعلق نہیں ہے۔ بھارت کو دنیا کی طرف سے وہ ریسپانس نہیں ملا جو وہ چاہتا تھا۔
قوم کی یکجہتی
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں پوری قوم متحد ہے۔ ہم اپوزیشن کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں اور اس وقت اپوزیشن کے کسی بیان کا جواب نہیں دینا چاہتے۔