راولپنڈی، لاہور، اسلام آباد سمیت 17 شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیووائرس کی تصدیق

پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ادارہ صحت نے راولپنڈی، لاہور اور اسلام آباد سمیت 17 شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: جیلوں کی انسپکشن ،ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں” خفیہ اطلاع “پر کارروائی ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو سمیت 3افسر معطل
ماحولیاتی نمونوں کی جانچ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ 31 اضلاع کے 38 ماحولیاتی نمونوں کا قومی ادارہ صحت کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا گیا۔
متاثرہ شہر
لورا لائی، کوئٹہ، ژوب، اسلام آباد، ایبٹ آباد، بنوں، ڈی آئی خان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو موجود ہے۔
مزید مثبت نمونے
اس کے علاوہ پشاور، ٹانک، شمالی وزیرستان، لاہور، راولپنڈی، بدین، جامشورو کے سیوریج کے پولیو نمونے مثبت آئے۔ حیدر آباد، کراچی اور کشمور کے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
نمونوں کا ٹیسٹ دورانیہ
17 شہروں کے ماحولیاتی نمونے 7 سے 17 اپریل کے درمیان ٹیسٹ کیے گئے۔