وزیراعلیٰ پنجاب سے سپیکر ملک محمد احمد خان اور ارکان اسمبلی عاصم میکن اور خرم ورک کی ملاقاتیں

وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں رکن پنجاب اسمبلی سردار محمد عاصم شیر میکن اور خرّم خان ورک موجود تھے۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ملکی و سیاسی امور، بجٹ اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10، پنشن میں 5فیصد اضافے کا اعلان
سپیکر کی تعریف اور مبارکباد
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سپیکر ملک محمد احمد خان کو پنجاب اسمبلی امور بطریق احسن سرانجام دینے کو سراہا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں ریکارڈ گھر بنانے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ طلباء کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کا ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ پراجیکٹس کو سراہتے ہیں۔ رکن پنجاب اسمبلی سردار محمد عاصم شیر میکن نے وزیراعلیٰ کی محمد نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پراجیکٹ میں دلچسپی کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم، سینیٹ میں حکومت کا نمبر 58 سے بڑھ کر 65 ہوگیا
تعمیراتی منصوبوں کی تعریف
رکن پنجاب اسمبلی خرّم خان ورک نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی پراجیکٹس شروع کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی ترقیاتی منصوبوں میں مشاورت کو قابل تحسین قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمرے کی آڑ میں گداگری کیلئے سعودی عرب جانے کی کوشش میں تین خواتین گرفتار
سرگودھا منصوبہ کی اہمیت
رکن صوبائی اسمبلی عاصم شیر میکن نے کہا کہ سرگودھا میں محمد نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پراجیکٹ اپنی مثال آپ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: پیٹرول مانگنے کے بہانے موٹر سائیکل سوار سر پر گولی مار کر قتل
رہنماؤں کی یاد تازہ کرنا
رکن پنجاب اسمبلی خرّم خان ورک نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے قائد محمد نوازشریف اور شہبازشریف کی یاد تازہ کر دی ہے۔
وزیراعلیٰ کا عوامی مسائل پر زور
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ارکان صوبائی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی مسلم لیگ(ن) کی حکومت آتی ہے تو لوگوں کے مسائل حل ہوتے ہیں۔ پورے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے۔ صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور ماحولیاتی آلودگی جیسے اہم شعبوں پر حکومت کام کر رہی ہے۔ عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔ پورے صوبے میں روٹی کی قیمت دیگر صوبوں سے کم ہے۔ موجودہ حکومت کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے۔