بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ غیرقانونی ہے: شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک، بھارت کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ غیرقانونی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپور دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے
بھارت کی خلاف ورزیوں کا ذکر
نجی ٹی وی سما کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کوٹ لکپھت جیل لاہور سے صحافیوں کو خط ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ بھارت نے شملہ معاہدے کی روح اور متن دونوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سی فوڈ معیار کا عالمی اعتراف، امریکا کو برآمدات میں مزید 4 سال کی توسیع کی اجازت مل گئی
بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی
شاہ محمود قریشی کی جانب سے لکھا گیا کہ بھارت کا ایسا کرنا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور بھارت کے سلامتی کونسل کی قراردادوں کو نظر انداز کرنا خطے کے امن کو کمزور کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویو نے اپنا Y29 لانچ کردیا
تحقیقات کی پیشکش اور اس کے اثرات
انہوں نے لکھا کہ پاکستان کی شفاف، غیر جانبدار اور بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش کو مسترد کردیا گیا جو دراصل ایک فالس فلیگ آپریشن کا غیر علانیہ اعتراف ہے۔
جوہری طاقتوں کے مابین جنگ کی خطرناکی
انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں اور جنگ باہمی خودکشی کے مترادف ہوگی۔








