2003 سے 5 مئی 2025 تک، دو دہائیوں کے بعد اسکائپ کو بند کردیا گیا

سکائپ کی بندش کی تاریخ
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر میں لوگوں کو آپس میں جوڑنے والا مشہور ویڈیو کالنگ پلیٹ فارم سکائپ 5 مئی کو ہمیشہ کے لیے بند ہو رہا ہے، جس کے ساتھ ہی انٹرنیٹ کمیونی کیشن کی ایک تاریخی علامت کا خاتمہ ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: استحکام پاکستان پارٹی کا لاہور سمیت پنجاب بھر میں سیاسی طاقت شو کرنے کا فیصلہ، ورکرز کنونشنز کا شیڈول مانگ لیا
سکائپ کی ابتدا
الجزیرہ کے مطابق سکائپ کو 2003 میں متعارف کرایا گیا تھا اور یہ تیزی سے ایک انقلابی پلیٹ فارم بن گیا، جس کے ذریعے صارفین مفت میں آڈیو اور ویڈیو کالز کر سکتے تھے۔ 2010 کی دہائی کے وسط میں سکائپ کے ماہانہ صارفین کی تعداد 30 کروڑ سے تجاوز کر چکی تھی۔ یہ وہ دور تھا جب نہ زوم تھا، نہ فیس ٹائم، اور نہ ہی واٹس ایپ کالنگ جیسی سہولتیں عام تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ابو محمد الجولانی: شامی فوج کو حیران کن شکست دینے والے گروہ کے پراسرار رہنما
مائیکروسافٹ کا سکائپ کی خریداری
اس کی مقبولیت اور وسعت کو دیکھتے ہوئے مائیکروسافٹ نے 2011 میں سکائپ کو 8.5 ارب ڈالر میں خرید لیا۔ اس کا مقصد سکائپ کو مائیکروسافٹ کی کمیونی کیشن حکمت عملی کا مرکزی ستون بنانا تھا۔ تاہم وقت کے ساتھ ساتھ زوم، واٹس ایپ، اور خود مائیکروسافٹ کا پلیٹ فارم "ٹیمز" زیادہ مقبول ہوتے گئے اور سکائپ کا استعمال بتدریج کم ہوتا چلا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشوریا رائے کے باڈی گارڈ شیوراج کی تنخواہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
مائیکروسافٹ کی نئی حکمت عملی
مائیکروسافٹ نے 28 فروری کو اعلان کیا کہ وہ اپنی سروسز کو سادہ اور موثر بنانے کے لیے سکائپ کو 5 مئی کو بند کر رہا ہے، اور اب تمام تر توجہ اور وسائل "مائیکروسافٹ ٹیمز" پر مرکوز کیے جائیں گے۔ یہ بندش سکائپ کے مفت اور پیڈ دونوں صارفین پر اثر انداز ہو گی تاہم "Skype for Business" کی سروس کچھ وقت کے لیے جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز سے یو ایس ایڈ مشن ڈائریکٹر ویرایا کیٹ سوم ونگسری کی ملاقات، تعلقات مزید بہتر بنانے کے مواقع پر گفتگو
صارفین کے لیے ہدایت
مائیکروسافٹ نے صارفین کو ہدایت دی ہے کہ وہ "skype.com" پر جا کر “Start using Teams” کے ذریعے مائیکروسافٹ ٹیمز کا استعمال شروع کریں۔ خوش قسمتی سے تمام چیٹس اور کانٹیکٹس اسی لاگ ان کے ذریعے ٹیمز میں دستیاب ہوں گے۔
ڈیٹا کی منتقلی کی آخری تاریخ
صارفین کو جنوری 2026 تک مہلت دی گئی ہے کہ وہ اپنی پرانی چیٹس اور ڈیٹا کو ڈاؤن لوڈ یا منتقل کر لیں، اس کے بعد تمام ڈیٹا مستقل طور پر حذف کر دیا جائے گا۔