ترکیہ اور عمان کے سفیروں کی سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقاتیں

ملاقات کی تفصیلات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکیہ اور عمان کے سفیروں نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے نیول ہیڈکوارٹرز میں ملاقاتیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے جس کے اندر اختلاف رائے پایا جانا کوئی نئی بات نہیں:شبلی فراز
بحث کے موضوعات
ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستunting: بچوں کے قد میں عمر کے لحاظ سے کمی کی وجوہات جو نظر انداز کی گئی ہیں۔
پاک بحریہ کے اقدامات
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ دونوں سفیروں نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔
دفاعی تعلقات میں مزید بہتری
آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اور دوست ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ترکیہ اور عمان کے سفیروں کے حالیہ دورے سے دوست ممالک بالخصوص مسلح افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔