آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات

آرمی چیف کی ملاقات
راولپندی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ملاقات کی، جس میں جیو اسٹریٹیجک ماحول پر تعمیری بات چیت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ملزم نے اپنی موٹر سائیکل پر سوار خاتون کو نیچے اتار کر گولیاں مار کر قتل کردیا
سیکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سیکیورٹی کے شعبے میں دونوں ممالک کو درپیش چیلنجز پر توجہ مرکوز کی گئی۔ پاک ایران بارڈر سیکیورٹی میکنزم کا جائزہ لیا گیا تاکہ دو طرفہ تعاون مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ آرمی چیف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور ایران برادر ہمسایہ ممالک ہیں، دونوں ممالک کو تاریخ، ثقافت اور مذہب کے گہرے رشتے آپس میں جوڑتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب کرنے کا فیصلہ
دوطرفہ تعاون اور خطے میں مثبت پیشرفت
آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے دوطرفہ تعاون کے فروغ، خطے کے امور میں مثبت پیشرفت کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا۔
ایران کی جانب سے پاکستان کی کوششوں کی تعریف
ایرانی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔