ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل (21 مارچ - 20 اپریل)
صدقہ لازمی دیں جس قدر بھی توقع ہو۔ اس وقت ایسا کرنا آپ کو بڑی مشکل سے بچا لے گا جس کا خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ اس وقت رسک لینا غلط ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی استحکام، ملکی ترقی کیلئے بات چیت کو تیار ہیں: پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی
برج ثور (21 اپریل - 20 مئی)
لاپرواہی سے آپ صرف اپنا ہی نقصان کریں گے جن افراد نے وقت سے فائدہ اٹھا لیا آج کا دن کے لئے ایک مثال بھی بن سکتا ہے۔ آپ مالی طور پر بہتر ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز خود کو اور پاپا کو زبردستی ہیرو بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں: بیرسٹر سیف
برج جوزہ (21 مئی - 20 جون)
آپ کیوں بلاوجہ پریشان ہو رہے ہیں۔ ایسی صورت حال مسلسل اگر چل رہی تو پھر صدقہ دیں اور نماز میں دل لگائیں۔ آپ کے لئے روحانی قوتیں بڑھانا بہتر رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف واشنگٹن پہنچ گئے، اہم امریکی شخصیات سے ملاقاتوں کا امکان
برج سرطان (21 جون - 20 جولائی)
آپ کی ایک پرانی کوشش کامیابی سے ہمکنار کر سکتی ہے جو رشتہ خراب ہو چکا وہ دوبارہ اپنا مقام بنا لے گا۔ ان دنوں آپ کے لئے اچھا وقت چل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے بچوں پر وار کیا: وزیر اطلاعات
برج اسد (21 جولائی - 21 اگست)
جو راستہ آپ نے اپنی مرضی سے چنا ہے۔ اس کے بارے میں ایک مرتبہ غور فکر ضرور کر لیں اور کوشش کریں کہ آپ استخارہ کا سہارا لیں تو اور بھی بہتر رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا کوئی لیڈر لاہور میں نظر نہیں آیا، عالیہ حمزہ کی آڈیو لیک ہوئی
برج سنبلہ (22 اگست - 22 ستمبر)
آپ کی کوشش اگر تبدیلی کے حوالے سے ہے تو پھر کامیابی ہو سکتی ہے اور اگر آپ پرانے کام میں بھی محنت کریں تو یہ بھی بہتر رہے گا۔ البتہ آج کل غصہ بے حد زیادہ آتا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: معیشت درست سمت پر گامزن، مہنگائی کم اور معاشی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں: گورنر سٹیٹ بینک
برج میزان (23 ستمبر - 22 اکتوبر)
آپ آج کل خود اکیلا محسوس کر رہے ہیں اور جن کے ساتھ ساری زندگی بھلائی کی وہ دشمن ہو رہے ہیں۔ صلہ تو میرے اللہ نے دینا ہے۔ آپ بھی اب اپنا راستہ بدلیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں آج چھٹی کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
برج عقرب (23 اکتوبر - 22 نومبر)
توبہ سے کام لیں اس وقت آپ کا دل اور دماغ قابو میں نہیں ہے۔ آپ غلط کرتے جا رہے ہیں۔ اگر واپسی کا راستہ اختیار نہ کیا تو بڑی مشکل ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت
برج قوس (23 نومبر - 20 دسمبر)
آپ کو چند دنوں سے جن مشکلات نے اپنے حصار میں لیا ہوا ہے۔ وہ آپ کی ہمت اور میرے اللہ کے فضل سے ہی ختم ہوں گی مگر تب جب آپ کا ضمیر چاہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
برج جدی (21 دسمبر - 19 جنوری)
نوکری میں تبدیلی کا امکان۔ رہائش کے حوالے سے کچھ ایسی ہی خبریں ہیں اور جو لوگ کسی روزگار کی تلاش میں ہیں، ان کو بھی خوشی کی خبر کسی وقت بھی ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سدھو موسے والا کو کیوں قتل کیا؟ گینگسٹر گولڈی برار نے پہلی بار انٹرویو میں سب بتادیا۔
برج دلو (20 جنوری - 18 فروری)
جن افراد نے اپنے گھر میں کافی دنوں سے کشیدگی دیکھی ہے وہ اب سکون میں آ جائیں گے۔ آج کا دن خبر ہی کوئی اہم لا رہا ہے جو وجہ خوشی بن جانے کی امید ہے۔
برج حوت (19 فروری - 20 مارچ)
اپنے لئے اچھے کی دعا کریں۔ مایوسی گناہ ہے اور آپ اس وقت نامعلوم راستے پر ہیں جہاں آگے کچھ دکھائی نہیں دے رہا۔ آج کا دن اندازہ کرا دے گا بہتری کا۔








