بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت 20 مئی تک ملتوی
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی سماعت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بورے والا، ادھار کی رقم 500 روپے واپس مانگنے پر نوجوان قتل
عدالت میں سماعت کا تفصیل
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا کی رخصت کے باعث کارروائی نہ ہوسکی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت درخواستوں پر سماعت 20 مئی تک ملتوی کردی گئی۔
بشریٰ بی بی کی 26 نومبر احتجاج پر مقدمہ
بشریٰ بی بی کی 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمہ میں درخواست ضمانت پر بھی سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیا نے بھی سماعت 20 مئی تک ملتوی کردی۔








