بھارتی جیل میں قید مظفرآباد کا ٹرک ڈرائیور یوسف شاہ انتقال کرگیا
			مظفر آباد کا ٹرک ڈرائیور انتقال کر گیا
مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی جیل میں قید مظفرآباد کا ٹرک ڈرائیور یوسف شاہ انتقال کر گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، پنڈی اور پشاور میں آندھی طوفان کے ساتھ بارش، موسم خوشگوار ہوگیا
اہلخانہ کا بیان
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مظفرآباد میں موجود ڈرائیور کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ آگرہ جیل حکام نے سید یوسف شاہ کی تدفین جیل میں ہی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت تنازعات کا سفارتی حل نکالیں، سعودی عرب
وکیل کی اطلاع
مرحوم کے بھتیجے تنویر احمد کے مطابق چچا یوسف شاہ کے وکیل نے انتقال کی خبر دی اور بتایا کہ یوسف شاہ کا 4 روز پہلے انتقال ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب، کے پی اور آزاد کشمیر میں بارش کا امکان، کراچی میں بھی متوقع
گرفتاری کی وجوہات
بھتیجے کے مطابق یوسف شاہ کو بھارت نے منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
بین الاقوامی تجارت کا پس منظر
بھتیجے تنویر احمد کے مطابق چچا 2017 میں انٹر کشمیر ٹریڈ کے تحت کپڑے لے کر مقبوضہ کشمیر گئے تھے۔
				







