آٹے کی قیمت میں اضافہ، گھی سستا ہو گیا

ملک بھر میں اشیاء کی قیمتوں کا اتار چڑھاؤ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آذربائیجان کے سفیر کا سندس فاؤنڈیشن اسلام آباد سینٹر کا دورہ، تھلیسیمیا کے مریضوں کے خاندانوں میں راشن کی تقسیم
آٹے اور گھی کی قیمتوں میں تبدیلی
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا جبکہ ایک ماہ کے دوران گھی کی قیمتوں میں خاصی کمی دیکھی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم بی ایل اے کے دہشتگرد طلعت عزیز نے ہتھیار ڈال دیے، سنسنی خیز انکشافات
گھی کی ہول سیل قیمتیں
ذرائع کے مطابق درجہ اول کا گھی ہول سیل میں 550 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔ درجہ دوم کا گھی 30 روپے فی کلو سستا ہوکر ہول سیل 500 روپے کا ہوگیا۔ درجہ سوم 50 روپے سستا ہوکر 390 روپے فی کلو ہول سیل ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: میران شاہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک، 6 زخمی
آٹے کی قیمت میں اضافہ
دوسری جانب کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 20 کلو آٹے کی قیمت میں دو ہفتوں کے دوران 130 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
گندم کی موجودہ قیمتیں
فلور ملز مالکان نے کہا کہ گندم فی من 2300 روپے سے زائد میں مل رہی ہے، دو ہفتے قبل گندم کی قیمت اوپن مارکیٹ میں کم تھی۔ فلور ملز مالکان کا کہنا تھا کہ گندم کی قیمت مستحکم ہونے سے آٹے کی قیمت کم ہوگی.