سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم کے ساتھ تعلقات پر پلک تیواری نے خاموشی توڑ دی

پلک تیوانی نے اپنی محبت کی زندگی پر خاموشی توڑی
ممبئی (آئی این پی) بھارت کی مشہور اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے صاحبزادے ابراہیم علی خان کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔
ذاتی زندگی پر توجہ
ایک حالیہ انٹرویو میں پلک نے اپنی ڈیٹنگ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کو سرخیوں کا موضوع بنانا نہیں چاہتیں۔ پلک نے وضاحت کی کہ "میں اپنے کیریئر کے اس نازک مرحلے پر ہوں جہاں اپنی شناخت بنانا میری اولین ترجیح ہے۔"
رومانوی زندگی کی حدود
پلک نے مزید کہا کہ "میں نہیں چاہتی کہ میری رومانوی زندگی میری محنت پر حاوی ہوجائے۔ جب کوئی اپنے خوابوں کی تکمیل کیلئے جدوجہد کررہا ہو تو لو اسٹوری کی سرخیاں اس کی اصل کامیابی کو پس منظر میں دھکیل دیتی ہیں۔"
نجی زندگی کی اہمیت
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی زندگی کے معاملات میں دوسروں کی رائے یا مداخلت برداشت نہیں کرنا چاہتیں۔ انہوں نے اصرار کیا کہ "میری ذاتی زندگی میری اپنی ہے، اور میں چاہتی ہوں کہ یہ نجی ہی رہے۔"