ٹرمپ کا ترک صدر سے رابطہ، یوکرین، شام اور غزہ جنگ پر ہونے والی گفتگو کو خوش آئند قرار دیدیا

ٹیلیفونک گفتگو کا خلاصہ
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے یوکرین، شام اور غزہ جنگ سے متعلق ہونے والی گفتگو کو خوش آئندہ قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
امریکی صدر کا بیان
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکیہ کے صدر طیب رجب اردوان سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور اس دوران انہوں نے یوکرین، شام اور غزہ جنگ سے متعلق بات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو وہ آگ سے کھیلے گا: سابق پاکستانی ہائی کمشنر
تعمیراتی گفتگو
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے صدر سے بہت اچھی اور تعمیری گفتگو ہوئی اور انہوں نے ترکیے مدعو بھی کیا ہے جبکہ وہ خود بھی واشنگٹن آئیں گے۔
ترکیہ کا موقف
دوسری جانب ترک صدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر اردوان نے امریکا کی ایران مذاکرات اور یوکرین امن کوششوں کی حمایت کی ہے، ترک صدر نے امریکا سے دفاعی صنعت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات کی۔