آئی سی سی کی نئی ٹیم رینکنگ، وہ ٹیم جس نے پاکستان کو تینوں فارمیٹس میں پیچھے چھوڑ دیا

آئی سی سی نے 2025 کی ٹیم رینکنگ جاری کر دی
دبئی (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2025 کی سالانہ ٹیم رینکنگ اپڈیٹ جاری کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، وفاقی وزیر اطلاعات
سری لنکا کی شاندار کارکردگی
تازہ ترین رینکنگ کے مطابق سری لنکا تینوں فارمیٹس میں پاکستان سے آگے نکل گیا ہے۔ پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں، ون ڈے میں پانچویں اور ٹی 20 میں آٹھویں نمبر پر چلا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہر قسم کی دہشتگردی جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم
آسٹریلیا اور بھارت کی برتری
آسٹریلیا نے ٹیسٹ فارمیٹ میں اپنی بادشاہت برقرار رکھی جبکہ بھارت نے ون ڈے اور ٹی 20 میں ٹاپ پوزیشن اپنے نام کرلی۔
سالانہ اپڈیٹ کے مطابق آسٹریلیا 126 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے البتہ اس کی برتری اب صرف 13 پوائنٹس کی رہ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گندم کے کاشتکاروں کیلئے خوشخبری،کھاد کے بعد گندم کے تصدیق شدہ بیج کے نرخ بھی نیچے آگئے.
ٹیسٹ رینکنگ کی تفصیلات
ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ نے شاندار واپسی کرتے ہوئے 113 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن سنبھال لی جبکہ جنوبی افریقہ تیسرے اور بھارت چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ پانچویں، سری لنکا چھٹے اور پاکستان ساتویں نمبر پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایٹمی قوت ہے، دشمن حملہ کرنے سے پہلے 10 بار سوچےگا: مریم نواز
ون ڈے فارمیٹ کی درجہ بندی
ون ڈے فارمیٹ کی بات کی جائے تو بھارت نے چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد 124 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ اپنی پہلی پوزیشن مزید مضبوط کر لی۔
نیوزی لینڈ نے فائنل تک رسائی کے باعث ترقی پا کر دوسرا نمبر حاصل کر لیا جبکہ آسٹریلیا تیسری پوزیشن پر چلا گیا۔ سری لنکا چوتھے نمبر پر آ گیا جبکہ پاکستان پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
ٹی 20 فارمیٹ میں بھارتی تسلط
ٹی 20 فارمیٹ میں بھی بھارت کا پلڑا بھاری رہا جہاں اُس نے اپنی نمبر ون پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ آسٹریلیا دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ سری لنکا کی رینکنگ میں بہتری دیکھنے میں آئی اور وہ ساتویں نمبر پر آگیا۔ پاکستان ایک درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلا گیا۔