بھارت دہشتگرد ملک ہے، ڈائیلاگ یا تباہی میں سے ایک راستہ چن لے؛ بلاول بھٹو
بلاول بھٹو زرداری کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گرد ملک ہے۔ اسے حالیہ صورت حال میں ڈائیلاگ یا تباہی میں سے ایک راستہ چننا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو خبردار کردیا
پاکستان کا موقف
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نے بھارت سمیت دنیا پر واضح کردیا ہے کہ پہلگام واقعے کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔ بھارت اپنی نااہلی کا ذمے دار پاکستان کو ٹھہرا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونا 21400 روپے سستا، فی تولہ قیمت 507762روپے ہو گئی
کشمیریوں کی صورتحال
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے سر جھکا کر رہنا نہیں سیکھا۔ پاکستان جدوجہد سے قائم ہوا اور پاکستانی قوم کی جدوجہد جاری رہے گی۔ مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے۔ بھارت کی کشمیر میں ریاستی دہشتگردی عروج پر ہے۔ بھارت کو کشمیریوں پر مظالم بند کرنا پڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت کابینہ کا ۲۳واں اجلاس، امن و امان، معاشی استحکام اور عوامی فلاح سے متعلق اہم فیصلے
بھارت کے الزامات
چیئرمین پی پی نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے پر پاکستان پر الزام لگائے اور دھمکیاں دیں۔ دنیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان کا پہلگام واقعے میں کوئی ہاتھ نہیں۔ پاکستان سب سے زیادہ دہشتگردی سے متاثر ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ کا روگ کم نہ ہو سکا،آلودہ ترین شہروں میں ملتان سرفہرست
بھارت کی دہشتگردی
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ بھارت دہشتگرد ملک ہے۔ پاکستان نے بھارت کی جانب سے دہشتگردی کے ثبوت دنیا کے سامنے رکھے ہیں۔ بھارت کے ہاتھ سری لنکا اور کینیڈا میں دہشتگردی سے رنگے ہیں۔ بھارتی حکومت غیر ذمے داری کا مظاہرہ کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علینہ عامر نے بابر اعظم کو شادی سے متعلق مشورہ دیدیا
پاکستان کی تیاری
قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بہادر جوان ملک کے دفاع کے لیے سرحدوں پر موجود ہیں۔ بھارت کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستانی قوم کسی کے سامنے جھکنے والی نہیں۔ بھارت کو ڈائیلاگ اور تباہی میں سے کوئی ایک راستہ چننا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ شردھا کپور حادثے کا شکار، فلم کی شوٹنگ روک دی گئی
مستقبل کی حکمت عملی
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج تیار ہیں۔ بھارت نے کوئی حماقت کی تو قوم کی مدد سے ہماری افواج سخت جواب دیں گی۔ بھارت اپنی نااہلی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے۔ بھارت سن لے، ہم سندھی، پنجابی، پٹھان، بلوچ، کشمیری بعد میں ہیں، ہم پہلے پاکستانی ہیں۔ ہم ایک دل، ایک ذہن اور ایک مکے سے جواب دیں گے۔
جنگ کی صورت میں پاکستان کی تیاری
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ بھارت جنگ پر تُلا ہے تو جان لے، ہم بھی تیار ہیں۔ بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ آج پوری قوم متحد ہوکر بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ پاکستان کی ہر نسل جنگ کے مراحل سے گزر رہی ہے اور پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا مکمل جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔








