پاکستان سپر لیگ کے آئندہ ایڈیشن میں کتنی ٹیمز حصہ لیں گی؟ اعلان ہوگیا

پی ایس ایل کا اگلا ایڈیشن
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: سولر پینلز، یو پی ایس اور سولر بیٹریوں کی قیمتوں میں بڑی کمی
نئی ٹیموں کی ممکنہ شامل
پی سی بی حکام کے مطابق پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں حیدرآباد، میرپور خاص، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں سے دو ٹیمیں ہوسکتی ہیں۔ پی سی بی حکام نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی، چیئرمین پی سی بی اور سی ای او کی عدم موجودگی پر قائمہ کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں محکمہ اینٹی کرپشن کی ری سٹرکچرنگ پر کام شروع ، شکایات کیسے رپورٹ ہونگی ۔۔؟ جانیے
پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر ردعمل
پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر نے کمیٹی کو بتایا، پاکستان ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر لوگ اسٹیڈیم نہیں آرہے، ہر فارمیٹ کیلئے الگ الگ ٹیمیں بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔
ویمن ٹیم کی ورلڈکپ میں شرکت
دوسری جانب کہا گیا ہے کہ پاکستان کی ویمن ٹیم کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کے لیے بھارت نہیں جائے گی۔ چیمپئنز ٹرافی سے ڈھائی ارب روپے سے زائد کا منافع حاصل ہوا ہے۔