کیلیفورنیا کے سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 3 افراد ہلاک، متعدد لاپتا

کیلیفورنیا میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ
کیلیفورنیا (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 3 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ! بھارت پاکستان پر حملے کیلئے کیس بنا رہا ہے: نیویارک ٹائمز کا دعویٰ
واقعے کی تفصیلات
برطانوی خبر رساں ادارے (بی بی سی) کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحل سان ڈیاگو میں ایک چھوٹی کشتی کے ڈوبنے کا واقعہ پیش آya جس میں 2 بچوں سمیت 16 افراد سوار تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں گاڑیوں کا ڈیجیٹل کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ
حفاظتی کارروائیاں
کوسٹ گارڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کشتی ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جس میں ہیلی کاپٹر کی مدد بھی لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اچھا اور برا کولیسٹرول کیا ہے؟
ریسکیو کی صورت حال
آپریشن کے دوران 4 افراد کو ریسکیو کرکے طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کیا گیا، جبکہ حادثے میں 3 افراد ہلاک اور 7 افراد لاپتا ہوگئے ہیں جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
حکام کا بیان
حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ یہ نقصان تارکین وطن کی اسمگلنگ کی بظاہر کوشش معلوم ہوتی ہے۔