5 ماہ کی بچی 6 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کی کوشش، میاں بیوی سمیت 3 افراد گرفتار
پولیس کا کارروائی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پولیس نے 5 ماہ کی بچی کو 6 لاکھ روپے میں بیچنے والے میاں بیوی سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیٹ ظاہرج پیر کے نواحی سیلاب زدہ علاقوں سے 12604 آبادی کا انخلاء، 6 ریلیف کیمپ، 3 کلینک آن بوٹس، 12 کلینک آن ویل قائم
فروخت کی ناکام کوشش
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں 5 ماہ کی بچی کو 6 لاکھ روپے میں فروخت کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ بچی کو بیچنے والے میاں بیوی سمیت 3 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: افواجِ پاکستان دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں: سیکیورٹی ذرائع
مقدمہ درج
گرفتار ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شلپا شیٹی اور راج کندرا کو عدالت سے ریلیف مل گیا
بچی کی خرید و فروخت کا انکشاف
پولیس ذرائع کے مطابق 5 ماہ کی بچی کو ملزم روی نے والدین سے 3 لاکھ روپے میں خریدا۔ گل زیب اور نرمل نامی خاتون بچی کو روی کے ساتھ مل کر 6 لاکھ روپے میں فروخت کرنے آئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بین اسٹوکس نے ٹیسٹ میں سابق ہم وطن کھلاڑی کا ریکارڈ برابر کر دیا
پولیس کی کارروائی
ملزمان سے پولیس نے 2 موبائل فون اور زیر استعمال گاڑی قبضے میں لے لی جبکہ بچی کو تحویل میں لے کر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سپرد کردیا گیا ہے۔
والدین کے خلاف بھی کارروائی
پولیس کا کہنا ہے کہ 5 ماہ کی بچی کو پہلی بار فروخت کرنے والے والدین کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔








