5 ماہ کی بچی 6 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کی کوشش، میاں بیوی سمیت 3 افراد گرفتار
پولیس کا کارروائی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پولیس نے 5 ماہ کی بچی کو 6 لاکھ روپے میں بیچنے والے میاں بیوی سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: متناسب طریقہ نمائندگی کے تحت منتخب ہونے والی اسمبلیاں مختلف طبقات کی صحیح عوامی نمائندہ ہونگی جس سے جمہوریت اور سیاسی جماعتیں مضبوط ہونگی۔
فروخت کی ناکام کوشش
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں 5 ماہ کی بچی کو 6 لاکھ روپے میں فروخت کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ بچی کو بیچنے والے میاں بیوی سمیت 3 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سپر لیگ، غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع
مقدمہ درج
گرفتار ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری 4 سے 6 نومبر تک قطر کا دورہ کریں گے
بچی کی خرید و فروخت کا انکشاف
پولیس ذرائع کے مطابق 5 ماہ کی بچی کو ملزم روی نے والدین سے 3 لاکھ روپے میں خریدا۔ گل زیب اور نرمل نامی خاتون بچی کو روی کے ساتھ مل کر 6 لاکھ روپے میں فروخت کرنے آئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی محتسب کا لاہور آفس کا دورہ، ریجنل ہیڈز کو فیصلوں کا معیار بہتر بنانے کا حکم
پولیس کی کارروائی
ملزمان سے پولیس نے 2 موبائل فون اور زیر استعمال گاڑی قبضے میں لے لی جبکہ بچی کو تحویل میں لے کر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سپرد کردیا گیا ہے۔
والدین کے خلاف بھی کارروائی
پولیس کا کہنا ہے کہ 5 ماہ کی بچی کو پہلی بار فروخت کرنے والے والدین کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔








