قومی اسمبلی اجلاس: بھارتی دھمکیوں، سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر

قومی اسمبلی کا اجلاس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کی حالیہ دھمکیوں اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر حکومت اور اپوزیشن ایک صفحے پر نظر آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: نامناسب انداز سے بار بار چھونے پر ڈائریکٹر کو سب کے سامنے تھپڑ ماردیا تھا: پاکستانی اداکارہ سارہ عمیر کا انکشاف
وزیروں اور اپوزیشن کی یکجہتی
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کو واضح پیغام دیا کہ کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں پاکستان بھرپور اور سخت جواب دے گا۔ اپوزیشن نے اجلاس کے دوران وزرائ اور وزیر اعظم کی غیر حاضری پر حکومت کی سنجیدگی پر سوالات بھی اٹھائے۔
یہ بھی پڑھیں: میری آنکھوں میں زندگی ہے ابھی۔۔۔
اجلاس میں عمومی ماحول
سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں بھارت کی دھمکیوں، سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر ایوان میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور دیگر پارلیمانی رہنماو¿ں نے خطاب کرتے ہوئے قومی یکجہتی پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیوم منصوبے میں شامل جزیرے کو عوام کے لیے کھولنے کا اعلان
اعلیٰ رہنماؤں کے بیانات
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں پاکستان ایسا سخت جواب دے گا جو مودی کو نسلوں تک یاد رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے الزامات بے بنیاد ہیں، کلبھوشن یادیو ہی بھارتی دہشت گردی کا واضح ثبوت ہے اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عارف علوی کی بطور صدر مملکت تقرری کیخلاف درخواست، آئینی بینچ نے درخواستگزار کو نوٹس جاری کردیا
بلاول بھٹو زرداری کی وضاحت
بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کو ریاستی دہشت گردی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کر رہا ہے اور اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے، مگر پوری قوم متحد ہو کر جواب دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں اجلاس، ملیر جیل سے 200 سے زائد قیدیوں کے فرار پر آئی جی جیل خانہ جات کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
اپوزیشن کے ردعمل
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بھارت کو کسی بھی مہم جوئی پر سخت ردعمل کی وارننگ دی جبکہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر سفارتی محاذ پر شکست کھا چکا ہے۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اجلاس کے دوران وزرائ کی غیر حاضری پر احتجاج کیا اور حکومت کی سنجیدگی پر سوالات اٹھائے۔
یہ بھی پڑھیں: خوابوں کی تکمیل کیلئے گھر چھوڑ کر بھاگی تھی: شہناز گل
اقلیتوں کی رائے
مولانا عبدالغفور حیدری نے پہلگام واقعے پر پارلیمنٹ کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ اعجاز الحق نے کہا کہ مودی کبھی پاکستان کے وجود کو دل سے تسلیم نہیں کرے گا۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیر اعظم اور وزیر دفاع کی غیر موجودگی کو قومی سلامتی کے حوالے سے غیر سنجیدہ رویہ قرار دیا اور کہا کہ اگر قومی یکجہتی درکار ہے تو بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندیاں ختم ہونی چاہئیں۔
افواج کے ساتھ یکجہتی
وزیر امور کشمیر امیر مقام نے کہا کہ بھارت دہشت گرد حملوں پر خاموش رہتا ہے جبکہ پاکستان ہمیشہ انسانیت کے ناطے مذمت کرتا ہے۔ ایوان میں ارکان نے افواجِ پاکستان سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے واضح کیا کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کی صورت میں پوری قوم افواج کے ساتھ کھڑی ہوگی۔