سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر پیپلز پارٹی کے وقار مہدی کامیاب

سینیٹ کی خالی نشست پر پیپلز پارٹی کی کامیابی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر پیپلز پارٹی کے وقار مہدی کامیاب ہوگئے، انھوں نے ایک سو گیارہ ووٹ حاصل کئے۔ کل ایک 149 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا۔ 9 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں گرمی کا زور ٹوٹنے کی پیشگوئی، رواں ہفتے مغربی ہواؤں کے 2 سسٹم اثر انداز ہونے کا امکان
نتائج کا اعلان
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے نتائج کا اعلان کیا۔ سینیٹ میں سندھ سے خالی نشست پر ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے وقار مہدی سینیٹر منتخب ہوگئے۔ وقار مہدی نے 111 ووٹ حاصل کئے، ایم کیو ایم کی نگہت مرزا کو 36 ووٹ ملے، 149 ووٹ کاسٹ جبکہ 2 ووٹ مسترد ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ سرا کمیونٹی نے دوسرے ‘ہجڑا فیسٹیول’ کا اعلان کردیا
وزیراعلیٰ کا پیغام
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وقار مہدی کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سید وقار مہدی کی کامیابی پیپلز پارٹی پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی ناقابل شکست بن چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے خاموشی سے یمن میں 500 سے زیادہ حوثی جنگجو مار دیے، اب کیا ہونے جا رہا ہے؟ تہلکہ خیز خبر آگئی۔
پیپلز پارٹی کی کامیابیاں
مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی اور پارلیمانی محاذ پر مسلسل کامیابیاں سمیٹ رہی ہے، پیپلز پارٹی جیسی مقبولیت کسی جماعت کے حصے میں نہیں آئی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی سندھ اسمبلی پہنچ کر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: روپے کی قدر میں کمی، ڈالر مہنگا ہوگیا
میڈیا سے گفتگو
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو نے نو منتخب سینیٹر وقار مہدی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاج حیدر کے انتقال کے بعد سینیٹ کی سیٹ خالی ہوئی، پی پی قیادت نے سینیٹ کیلئے سینئر رہنما کو ٹکٹ دیا۔ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ وقار مہدی سینیٹ میں اپنا کردار ادا کریں گے، وقار مہدی کو 111 اور مخالف امیدوار کو 36 ووٹ ملے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری کی زیر صدارت سپورٹس کے اہم امور بارے اجلاس
وقار مہدی کی رائے
پیپلز پارٹی کے امیدوار وقار مہدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پارٹی قیادت نے ان پر اعتماد کیا اور ہماری عددی برتری واضح ہے، کامیابی یقینی ہے۔
خالی نشست کی تاریخ
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سندھ میں سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب ہوا۔