پی سی بی چیلنج کپ، میچ کے دوران جوان بولر جاں بحق

تعارف
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بنوں میں پی سی بی چیلنج کپ کے میچ کے دوران 24 سالہ بولر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی قوم کی محبت اور حمایت کو کبھی نہیں بھولیں گے : ایرانی سفیر
واقعہ کی تفصیلات
پی سی بی کے مطابق 5 مئی کو بنوں میں جاری پی سی بی چیلنج کپ (دو روزہ ٹورنامنٹ) میں ایک میچ کے دوران نوجوان کرکٹر علیم خان اچانک حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل، غزہ میں اپنی جارحیت فوری طور پر روکے، سپین سمیت یورپی ممالک کا مطالبہ
پاکستان کرکٹ بورڈ کا بیان
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی نے نوجوان فاسٹ بولر علیم خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں کے علاقے کم چشمی میں جرگہ، فتنہ الخوراج گروہوں سے تعلق رکھنے والوں کے حوالے سے اہم فیصلے
تدفین کی معلومات
خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بنوں کے رہائشی 24 سالہ بالر علیم خان کی تدفین کردی گئی ہے۔
میچ کے دوران حادثہ
امپائر انعام اللّٰہ خان کے مطابق علیم خان میچ کے دوران بولنگ کرتے ہوئے گرگئے تھے، انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔