بھارت نے بزدلانہ حملے میں کتنے پاکستانی شہروں کو نشانہ بنا یا ؟ مزید تفصیلات سامنے آگئیں

بھارت کا پاکستان پر میزائل حملہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 5 مقامات پر میزائل فائر کردیے جس میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا، بھارتی حملے میں 2 شہری شہید ہوگئے۔ ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے پاکستان پر 5 جگہوں پر میزائل داغے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی مہنگی ہوگئی
ہدف بنائے گئے مقامات
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر میں کوٹلی، مظفر آباد پر حملہ کیا گیا جبکہ احمد پور شرقیہ، بہاولپور اور مرید کے پر بھی حملہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: نئی مثال قائم۔۔۔ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی نے خود درخواست کر کے اپنی پنشن بند کرنے کا حکم دیدیا
مسجد پر حملہ
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے احمد پور شرخیہ بہاولپور میں مسجد سبحان اللہ پر حملہ کیا، جہاں سویلینز کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے شرمناک حملہ کیا اور اس کا جواب دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ کا ریٹنگ ایجنسی سے پاکستان کی ریٹنگز کو بہتر بنانے کا مطالبہ
جانی نقصان
میزائل حملے کے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔ پاکستان وقت کا تعین کر کے بھرپور جواب دے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کوٹلی میں بھارتی حملے میں 2 شہری شہید ہوئے جبکہ احمد پور میں 12 شہری زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر صحافی مظہر اقبال ٹریفک حادثے میں جاں بحق
مقامی سکیورٹی ذرائع کی معلومات
سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارت کے بزدلانہ حملے میں ایک معصوم بچہ شہید جبکہ ایک عورت اور ایک مرد شدید زخمی ہیں۔ یہ حملہ رات کے اندھیرے میں پاکستانیوں کو نشانہ بناتے ہوئے کیا گیا۔ پاکستان کی طرف سے جوابی کارروائی شروع ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیمبوں اور مرچ لگا کر پوجا کیے گئے ایئرکرافٹس کتنی بار اُڑے؟
جوابی کارروائی
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائیہ اور پاک فوج بھارتی بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔ معصوم پاکستانیوں کے خون کا بدلہ ہر صورت لیا جائے گا۔ ابھی تک صرف سویلین اور معصوم پاکستانیوں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی معروف اداکارہ صنم سعید کے گھر جلد بچے کی پیدائش متوقع
بھارتی وزارت دفاع کا بیان
بھارتی وزارت دفاع نے پاکستان میں حملوں کی تصدیق کردی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں 9 مقامات پر حملہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کے قتل کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ بڑھ گیا تھا۔
تناؤ کی انتہا
گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا تھا کہ بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیر ہوگیا ہے، تصادم کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔