بھارت کا بزدلانہ حملہ: پاکستانی ایئرسپیس بند، تمام پروازیں منسوخ، نوٹم جاری

پاکستان کی ایئر سپیس کی بندش
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان کی ایئر سپیس کو بند کر دیا گیا اور تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر: ذخہ خیل تبئی میں 3 بچے ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق
نوٹم کا اجرا
’’جنگ‘‘ کے مطابق ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئر سپیس کو 48 گھنٹے کے لیے بند کرکے باقاعدہ نوٹم بھی جاری کر دیا گیا۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن تاحکم ثانی معطل کیا گیا، لاہور ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا۔
پروازوں کی منسوخی
قطر، دبئی، بحرین، کویت، ریاض سمیت 25 سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔