ٹرمپ نے بھارت کے پاکستان پر حملے کو افسوسناک قرار دے دیا

ٹرمپ کا ردعمل
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی طرف سے رات کی تاریکی میں پاکستان کی سویلین آبادی پر کیے گئے بزدلانہ حملے کو افسوسناک قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: 28 اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات موخر
بھارت کی فوجی کارروائی پر حیرت
ٹرمپ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف تصدیق شدہ فوجی کارروائی پر حیران نظر آئے۔ انہوں نے رپورٹرز کو بتایا کہ انہیں اس کا ابھی ابھی علم ہوا جب وہ اوول آفس میں حلف برداری کی تقریب کے لیے داخل ہو رہے تھے۔
امن کی دعا
"مجھے صرف یہی امید ہے کہ یہ بہت جلد ختم ہو جائے۔" ٹرمپ نے مزید کہا، "یہ افسوسناک ہے۔" ان کا کہنا تھا "میرا خیال ہے لوگوں کو کچھ اندازہ تھا کہ کچھ ہونے والا ہے، ماضی کے کچھ واقعات کی بنیاد پر۔ وہ ایک طویل عرصے سے لڑ رہے ہیں۔"