بھارتی حملے میں اب تک کتنے پاکستانی شہید ہوئے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم کو تازہ صورتحال سے آگاہ کردیا

پاکستان پر بھارتی حملے
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے چھ مقامات پر چوبیس حملے کیے ہیں۔
حملوں کی تفصیلات
پریس کانفرنس میں قوم کو تازہ صورتحال سے متعلق بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان حملوں میں آٹھ افراد شہید جبکہ پینتیس زخمی ہیں۔