وار بک کے تناظر میں اہم فیصلے، پنجاب میں اہم تنصیبات کو محفوظ بنانے کیلئے سیکیورٹی ادارے متحرک

حملہ اور ہنگامی اجلاس

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) رات کی تاریکی میں پاکستان پر بھارت کا بزدلانہ حملہ ہوا، جس کے بعد وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب میں سیکیورٹی کے حوالے سے ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے کی، جس میں حکومت پاکستان کی جاری کردہ "وار بک" کے تناظر میں اہم فیصلے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کپتانی سے استعفیٰ دے سکتے ہیں اگر۔۔ انتہائی بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

سیکیورٹی اقدامات

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبہ بھر میں اہم تنصیبات کو محفوظ بنانے کیلئے سکیورٹی اداروں کو متحرک کیا گیا ہے اور پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور طبی عملے کو ڈیوٹی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ نے شہری دفاع کیلئے سول ڈیفنس کے تمام وسائل کو فیلڈ میں متحرک کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بولڈ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید، اداکارہ علیزے شاہ نے درعمل دے دیا

کنٹرول روم اور وارننگ سسٹم

محکمہ داخلہ پنجاب میں انٹرنل سیکیورٹی کا مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جبکہ پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو اپنے کنٹرول رومز محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم سے منسلک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ صوبے بھر میں ہنگامی صورتحال کے اعلان کیلئے سائرن اور وارننگ سسٹم بھی ایکٹیویٹ کیے گئے ہیں۔

امتحانات اور تعلیمی ادارے

محکمہ داخلہ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ ہنگامی صورتحال میں ہسپتالوں اور مواصلاتی لائنوں کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے۔ ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے آج 7 مئی کو بند رہیں گے جبکہ آج کیلئے شیڈول تمام امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...