بھارت کے 5 طیارے اور ایک ڈرون کو مار گرایا : وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

بھارتی طیاروں کا شکار
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بھارت کے 5 طیارے اور ایک ڈرون کو مار گرایا ہے۔ پاکستانی فوج نے دشمن کی چیک پوسٹوں کو بھی تباہ کیا ہے۔ بھارت نے سفید جھنڈا لہرا کر اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 3 مرلہ پلاٹ سکیم، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے منظوری دیدی، چشتیاں میں 666 پلاٹ دے کر آغاز کیا جائے گا
بھارتی میڈیا کی شکست
عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ سفید جھنڈا لہرانا بھارتی میڈیا کی بھی شکست ہے۔ بھارت تحقیقات سے ہمیشہ بھاگتا رہا، آج بدلہ لینے آیا اور پھر بھاگ گیا۔
نقصانات کی تفصیلات
انہوں نے کہا کہ بھارت کے حملے میں کتنا نقصان ہوا، اس کی تفصیلات کچھ دیر میں سامنے آ جائیں گی۔ ہم نے آج ملکی اور عالمی میڈیا کے ساتھ مریدکے اور بہاولپور جانا تھا، لیکن بزدل دشمن نے مساجد، خواتین اور بچوں کو نقصان پہنچایا۔