نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر بھارتی گولہ باری سے نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئیں
بھارت کا نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر حملہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے نوسیری ڈیم کے سٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پہلی مرتبہ اونٹ کی بریانی بکنے لگی، کراچی کے ریسٹورنٹ پر منفرد کھانے، عوام کا رش لگ گیا
حملے کی نوعیت
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے آبی ذخائر پر یہ حملہ بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کی یوتھ ڈیجیٹل سمٹ جناح کنونشن سنٹر اسلام آبادمیں ہوگی، 12ہزارسے زائد نوجوانوں نے رجسٹریشن کروالی
ڈی جی آئی ایس پی آر کی تصدیق
ڈی جی آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ رات بھارت نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر حملہ کیا تھا۔ یہ حملہ نیلم جہلم پراجیکٹ کے نوسیری ڈیم کے سٹرکچر کو گزشتہ شب 2 بجے نشانہ بنایا گیا۔
نقصانات کی تفصیلات
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے نیلم دریا پر قائم نوسیری ڈیم کے انٹیک سٹرکچر کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ڈی سینڈرز یونٹ کے انٹیک گیٹس کو شدید نقصان پہنچا۔ اس کے ساتھ ہی ہائیڈرولک سسٹم کے ایک اہم پروٹیکشن یونٹ پر بھی گولہ باری کی گئی۔ حملے میں ایمبولینس کو بھی نقصان پہنچا۔








