بھارتی حملے پر عدنان سمیع کا پاکستانی ٹی وی اینکرز پر مذاق

عدنان سمیع خان کی وفاداری کا اظہار
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان چھوڑ کر بھارت میں جا بسنے والے عدنان سمیع خان نے وفاداری ثابت کرنے اور بھارت میں اپنا مقام بنانے کے لئے بھارتی حملے کے بعد پاکستانی ٹی وی اینکرز کا مذاق اڑا کر خود مذاق بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز گل آستین کا سانپ، تم نے عمران خان کو دھوکہ دیا، ایجنسیوں کو وہ باتیں بتائیں جن کا عمران خان کے فرشتوں کو بھی علم نہیں تھا : اعظم سواتی
بھارتی فوج کی جارحیت
ڈان نیوز کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے 7 مئی کی علی الصبح پاکستان کے سات مختلف مقامات پر حملے کرکے عام شہریوں کو شہید کیا گیا جبکہ مسجد سمیت دیگر عام شہریوں کے مکانات کو بھی نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد میں خاتون کے اغوا کا مقدمہ لیکن دراصل وہ کہاں تھی؟ یقین کرنا مشکل
پاکستانی ٹی وی اینکرز کا مذاق
بھارتی جارحیت اور حملے کے بعد جہاں انڈیا کے ہندو اداکاروں نے اپنے ملک سے وفاداری ثابت کی، وہیں پاکستان چھوڑ کر بھارت میں جا بسنے والے عدنان سمیع خان نے بھی اپنا مقام بنانے کے لئے پاکستانی ٹی وی اینکرز پر مذاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اپریل میں فی تولہ سونا 20 ہزار 800 روپے مہنگا ہو گیا
سوشل میڈیا پر رد عمل
عدنان سمیع خان نے اپنی ٹوئٹس میں سے ایک ٹوئٹ میں ’جے ہند‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے ’آپریشن سندور‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا جبکہ دوسری ٹوئٹ میں انہوں نے پاکستانی ٹی وی اینکرز کا مذاق بھی اڑایا۔ انہوں نے دوسری ٹوئٹ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے بنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بھارتی حملے کے بعد تمام پاکستانی اینکرز کی حالت ایسی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو معطل کر دیا گیا
تصویر کا پس منظر
ان کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں اینکرز کو بھارتی فوجیوں کی جانب سے پستول کے زور پر ڈراتے دکھایا گیا تھا جبکہ پس منظر میں دیگر بھارتی فوجی بھی وہاں کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے مذکورہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’موجودہ حالات میں تمام پاکستانی ٹی وی اینکرز کی حالت‘ ایسی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
انہوں نے لکھا کہ بھارتی حملے کے بعد پاکستانی ٹی وی اینکرز قوم کو بتا رہے ہیں کہ ’سب کچھ ٹھیک ہے‘۔ ان کی جانب سے پاکستانی ٹی وی اینکرز کا مذاق اڑانے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور ان کا مذاق اڑایا کہ انہیں بھارتی شہریت کے لئے کیا کچھ کرنا پڑ رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ اگر عدنان سمیع خان ایسا نہ کرتے تو شاید انہیں بھارت میں رہنے نہ دیا جائے۔