پاکستان بھارت جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتادیا

وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے۔ بھارت نے نیلم جہلم بجلی گھر پر حملہ کیا ہے، جس کا جواب دینا ہوگا۔ پارلیمنٹ اور عوام کو اعتماد میں لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں منشیات فروشوں کی فائرنگ، پولیس کانسٹیبل شہید
سنجیدہ صورتحال
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ صورتحال سنجیدہ اور پریشان کن ہے۔ بھارت نے نیلم جہلم پر حملہ کیا ہے اور ایسی صورت حال میں جواب دینا ضروری ہے۔ وزیراعظم پارلیمنٹ میں ایوان اور عوام کو اعتماد میں لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے
افواج پاکستان کا کردار
خواجہ آصف نے کہا کہ افواج پاکستان کو بھارت کو جواب دینے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔ افواج پاکستان اس حملے کا مؤثر جواب دیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی کے پلے اب کچھ نہیں رہ گیا، اور ہوسکتا ہے کہ بھارت اس واقعے کے بعد مزید کوئی حرکت کرے۔
بھارتی حکمت عملی کا تجزیہ
وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بھارت کے ملٹری ٹارگٹس کو نشانہ بنایا ہے جبکہ بھارت نے پاکستان میں سویلین کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے بہانے بنا کر 6، 7 جگہوں کو ٹارگٹ کیا، اور اس وقت ٹینشن کم ہوتی نظر نہیں آ رہی۔ ہماری حکمت عملی کو قبل از وقت نہیں بتا سکتے۔