بھارت میں پاکستان کے جوابی حملے کے امکان پر کھلبلی

پاکستان کی جوابی کارروائی
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی حملے کے بعد جوابی کارروائی میں پاکستان نے بھارت کے طیارے تو مار گرائے، تاہم پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے اصل جواب ابھی باقی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف طبلہ نواز استاد ذاکر حسین انتقال کر گئے
بھارتی میڈیا میں ہلچل
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق پاکستان کے اس موقف پر بھارت میں کھلبلی مچی ہوئی ہے اور بھارتی صحافی پاکستانی حملے کے حوالے سے قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا اسمبلی میں مار کٹائی، 3 افراد گرفتار
ممکنہ مقامات پر حملے
بھارتی صحافیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان جواب میں بھارت کے اندر 8 مقامات پر حملے کر سکتا ہے۔ بی جے پی کے حامی بھارتی صحافی ادتیا راج کول کا کہنا تھا کہ پاکستان راجستھان، جموں و کشمیر اور گجرات کے سرحدی علاقوں میں حملے کرکے کہے گا کہ اس نے بلوچستان میں دہشت گردی کیلئے بھارت کی جانب سے قائم کئے گئے کیمپوں کو نشانہ بنایا ہے۔
پاکستان کے دفاعی امکانات
پاکستان میں سکیورٹی ذرائع کے مطابق اگرچہ پاکستان نے بھارتی طیارے مار گرائے ہیں، تاہم پاکستان کا جواب اس سے آگے کا ہوگا اور کئی آپشن زیر غور ہیں۔