پاک بھارت کشیدگی، روس کا ایسا بیان آگیا کہ مودی سرکار منہ دیکھتی رہ جائے

روس کی تشویش
ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی عسکری کشیدگی پر اسے "گہری تشویش" ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کی عدالت کی کاز لسٹ منسوخ
تحمل کی اپیل
آر ٹی ویب سائٹ کے مطابق روس نے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔ "روس دہشتگردی کے تمام اقدامات کی سختی سے مذمت کرتا ہے، اس کی ہر شکل کا مخالف ہے، اور اس بات پر زور دیتا ہے کہ اس برائی سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے پوری عالمی برادری کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔"
یہ بھی پڑھیں: ملک کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
امن کی امید
بیان میں مزید کہا گیا ہے "ہمیں امید ہے کہ دہلی اور اسلام آباد کے درمیان موجود اختلافات پرامن طریقے سے حل ہوں گے، اور روس دو طرفہ حل کے حق میں ہے۔"
تاریخی تعلقات
بی بی سی کے مطابق روس کئی دہائیوں سے بھارت کا قریبی اتحادی رہا ہے، تاہم اس نے اسلام آباد کے ساتھ بھی دوستانہ تعلقات قائم رکھے ہیں۔