محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر کی ملاقات، بھارتی حملے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال
ملاقات کی تفصیل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں بھارت کے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان اور نوابشاہ میں فائرنگ کے واقعات میں 11 افراد جاں بحق
ملاقات میں اہم شخصیات
سرکاری ٹیلی ویژن کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں بتایا گیا کہ ملاقات کے دوران امریکہ کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن رائیڈر اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ایپسٹین فائلز کیس، اقوامِ متحدہ انسانی حقوق کونسل کے آزاد ماہرین نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
بھارت کے حملے پر تبصرہ
رپورٹ کے مطابق ملاقات میں بھارت کے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر کو بھارتی حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میں بریف کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم کی کراچی میں نوابزادہ جام کرم علی اور پرنس جام قائم علی کی رہائشگاہ آمد
پاکستان کی مؤقف
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارت نے جنوبی ایشیا کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے اور علاقائی امن کو تار تار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے شہریوں کو نشانہ بنا کر بین الاقوامی قوانین کو پامال کیا، اور پاکستان نے دفاع وطن کے لئے دشمن کو بھرپور جواب دیا۔
تحمل اور سلامتی
محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن ہم اپنی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خطرناک عزائم سے پہلے ہی دوست ممالک کو آگاہ کر دیا تھا۔








