پاک فوج نے بروقت جواب دیا، دشمن نے سفید پرچم لہرا کر شکست تسلیم کی: جہانگیر ترین
جہانگیر ترین کا بیان
لودھراں (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ دشمن نے اپنے مورچوں پر سفید پرچم لہرا کر اپنی شکست تسلیم کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر چاہتے ہیں کہ جمہوریت کے ثمرات عام لوگوں تک پہنچیں تو بلدیاتی نظام کو مضبوط کرنا پڑیگا: اعظم نذیر تارڑ
بھارتی جارحیت کی مذمت
’’جنگ‘‘ کے مطابق لودھراں سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں ہماری مساجد اور نہتے لوگوں پر حملہ کیا۔ بزدل دشمن نے معصوم بچوں اور خواتین پر حملہ کر کے اپنی بزدلی اور اخلاقی پستی کا ثبوت دیا۔ پاکستان کی بہادر افواج نے دشمن کے جارحانہ اقدام کا بر وقت اور مؤثر جواب دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نو مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس، پشاور ہائی کورٹ نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کی جانب سے قائم انکوائری کمیٹی کو مزید کام سے روک دیا
عالمی برادری سے اپیل
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری کو اس بھارتی جارحیت اور خطے کا امن تباہ کرنے کی سازش کا نوٹس لینا چاہیے۔
پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی
لودھراں میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ، سول سوسائٹی اور انجمنِ تاجران نے ریلی بھی نکالی۔








