طلباء کی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ ریلی، اب بھارت ہمارا ہر جواب یاد رکھے گا: وزیر تعلیم

پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی قیادت میں مختلف کالجز کے طلباء کی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے "پاکستان زندہ باد ریلی" کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر تعلیم نے طلباء کے ہمراہ پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو فلسطین یکجہتی دن منانے کا اعلان کیا
وزیر تعلیم کا خطبہ
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کی اردو کمزور ہے شاید اسی لیے اسے ہماری امن کی زبان سمجھ نہیں آئی۔ پاک فوج نے مودی کا غرور بھی طیاروں کے ساتھ زمین بوس کر دیا۔ جو پاکستان کو ایزی لے رہا تھا، اب ہیڈ لائنز میں اپنا تماشہ دیکھے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی شعلوں کا جواب دھوئیں میں لپیٹ کر دیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے غیور فوجی جوانوں کی وجہ سے مودی کا غرور پاکستان کی فضاؤں میں ٹک نہیں سکا اور دشمن کے طیارے زمین بوس کر کے بھارتی غرور کا جنازہ نکال دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی انتشار کو ختم کئے بغیر ملک آگے نہیں بڑھے گا ،شاہد خاقان
مودی کا جواب
رانا سکندر حیات نے کہا کہ مودی کی ٹیوننگ ضروری ہو چکی ہے، اب وہ ہمارا ہر جواب یاد رکھے گا۔ مودی کو لگ پتہ جائے گا کہ اسے غزہ نہیں پاکستان سے واسطہ پڑا ہے۔ مودی کو امن کی زبان سمجھانے کی بہت کوشش کی، لیکن اسے سمجھ نہیں آئی۔ ہم نے پہلے بھی کہا تھا ہمیں ایزی مت لینا، اب بھی کہہ رہے ہیں کہ مودی اپنی حرکتوں سے باز آ جائے ورنہ ہمارے سرپرائز کیلئے تیار رہے۔ مودی کو ایسی ایسی جگہوں سے حملے کا جواب ملے گا کہ وہ پچھتائے گا۔ مودی سرکار کو جنگ کا شوق ہے تو نتائج بھی برداشت کرنے پڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فضائی سفر کے دوران کانوں میں درد کیوں ہوتا ہے؟
پاکستان کا فولادی عزم
وزیر تعلیم نے کہا کہ پاکستان نے دشمن کو چائے پلا کر اپنے اخلاق کا ثبوت دیا تھا لیکن دشمن نے کوئی سبق نہ سیکھا، اب اس کا ہاضمہ بھی خراب کر کے بھیجیں گے۔ پاکستان ایک فولادی دیوار ہے، یہ کسی بھی طرح بھارت کیلئے نرم ہدف نہیں ہے۔
ریلی کی تفصیلات
طلباء ریلی ایم اے او کالج سے سول سیکرٹریٹ تک نکالی گئی۔ ریلی میں شرکاء نے پاک فوج سے اظہار محبت و یکجہتی پر مبنی سلوگن اٹھا رکھے تھے۔ طلباء اور دیگر شرکاء کی جانب سے پاک فوج کے شانہ بشانہ سرحدوں کے دفاع کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔