روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

روہت شرما کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب سے بے پناہ محبت ہے، جلاوطنی کے دوران بارش میں پنجاب کی مٹی کی خوشبو کو یاد کر کے رویا کرتی تھی: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا الحمراء آرٹس کونسل میں خطاب
انسٹاگرام پر اعلان
روہت شرما نے انسٹاگرام پر اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا "سب کو ہیلو، میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو رہا ہوں۔ وائٹس میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا میرے لیے عظیم اعزاز رہا، برسوں کی محبت اور حمایت کے لیے آپ سب کا شکریہ، میں ون ڈے فارمیٹ میں بھارت کی نمائندگی جاری رکھوں گا۔"
یہ بھی پڑھیں: 5 مئی کو سرکاری گاڑی جلانے کا کیس، سوشل میڈیا ایکٹویسٹ خدیجہ شاہ 5 سال قید کی سزا کو چلینج کیا
بھارتی کرکٹ شائقین کے لیے خبر
روہت شرما کی ٹیسٹ ریٹائرمنٹ کا اعلان بھارتی کرکٹ شائقین کے لیے ایک بڑی خبر ہے کیونکہ وہ ٹیم کے اہم کھلاڑی اور کپتان رہے ہیں۔
ون ڈے کرکٹ میں جاری رہیں گے
تاہم، روہت شرما ون ڈے کرکٹ میں اپنا کردار جاری رکھیں گے۔