پاکستان نے اسلام آباد میں تعینات سفیروں کو بھارتی جارحیت پر بریفنگ دے دی

بھارتی جارحیت پر بریفنگ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں تعینات سفیروں کو بھارتی جارحیت پر بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بھارتی حملوں سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: تشدد کے ذریعے کسی بھی تحریک کو کامیاب نہیں بنایا جا سکتا : انوار الحق کاکڑ
پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی حملے پاکستان کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں، بھارتی کارروائیاں خطے کے امن و استحکام کےلیے خطرہ ہیں، یہ حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے بجٹ کو “امیر پرور” اور “غریب کش” قرار دے دیا
بھارت کے بے بنیاد دعوے
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی دہشت گردی کے بے بنیاد دعوے مسترد کرتے ہیں، پہلگام حملے سے متعلق بھارت کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں، بھارتی قیادت نے ایک بار پھر جعلی مظلومیت کا بیانیہ اپنایا۔
بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے عالمی برادری کی تحمل کی اپیلوں کو نظر انداز کیا، بین الاقوامی برادری بھارت کو غیر ذمہ دارانہ طرز عمل پر جوابدہ ٹھہرائے۔