دشمن کے 5 جنگی جہاز گرانا ہماری افواج کی صلاحیت اور تیاری کا ثبوت ہے: اویس لغاری

دشمن کی ناکامی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا ہے کہ دشمن کے 5 جنگی جہاز گرانا ہماری افواج کی صلاحیت اور تیاری کا ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں سے 11 افراد جاں بحق، درجنوں گھر متاثر
مسلم افواج کی تعریف
’’جنگ‘‘ کے مطابق اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں وفاقی وزیر اویس لغاری نے پاکستان کی مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کا بھرپور حق رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا میں کبھی نہیں جیتے لیکن ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا رہے گا، کپتان محمد رضوان کا بیان
جارحیت کا جواب
ہم جارحیت کا مکمل طاقت کے ساتھ جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ قوم متحد ہے اور مسلح افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔
بھارت کا حقیقی چہرہ
بھارت ایک ریاستی دہشت گرد ملک کے طور پر دنیا کے سامنے آشکار ہوا ہے۔ شہریوں اور مساجد کو نشانہ بنانے سے ہی نظریۂ پاکستان کے درست ہونے کی تصدیق ہوتی ہے۔