ہمیں اپنی ایئر فورس پر فخر ہے، جارحیت اور سیز فائر کی خلاف ورزی سے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آیا: ڈی جی آئی ایس پی آر
پاک فوج کے ڈی جی کی نیوز کانفرنس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارا دشمن اتنا بزدل ہے کہ رات کو چھپ کر معصوم شہریوں اور آبادیوں کو نشانہ بناتا ہے۔ بھارتی حملوں میں اس وقت تک 31 معصوم شہری شہید اور 57 زخمی ہو چکے ہیں۔ اپنے عوام اور زمین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سیمنٹ کی بوری مہنگی ہو گئی
بھارت کے بزدلانہ حملے کی مذمت
اسلام آباد میں پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ہمارا دشمن اتنا بزدل ہے کہ رات کو چھپ کر معصوم شہریوں اور آبادیوں کو نشانہ بناتا ہے۔ آپ بھارت سے ایسی توقع کر سکتے ہیں کہ کس طرح بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے، جب ہم نے دہشت گردوں کے لیے زمین تنگ کرنا شروع کی تو بھارت اپنی فوج کے ذریعے دہشت گردی پر اتر آیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جرمن ہم منصب سے ملاقات
دشمن کی بزدلی اور دہشت گردی
انہوں نے سوال اٹھایا کہ معصوم شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنانا دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے؟ یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ دہشت گردی میں بھارت کس طرح ملوث ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 10 Years Later: Hearings Scheduled for PTI’s 2014 Protest Applications
محافظتی اقدامات اور بھارتی فضائیہ کی ناکامی
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ جب یہ حملہ ہوا تو پاکستان کی افواج نے اپنے دفاع میں صرف ملٹری ٹارگٹس کو چنا۔ 3 رافیل طیاروں سمیت 5 بھارتی طیارے تباہ کیے گئے۔ بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا کہاں کی بہادری ہے؟ فضائی جنگ میں اس کی شاہد ہی کوئی مثال ملتی ہو۔ ہمیں اپنی ایئر فورس پر فخر ہے۔
ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا جواب
لائن آف کنٹرول پر جارحیت اور سیز فائر کی خلاف ورزی سے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آیا۔ شواہد سے ثابت ہوا کہ بھارت دیگر ممالک میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ افواجِ پاکستان نے بھارت کے 7 چھوٹے بڑے ڈرونز کو بھی تباہ کیا اور 2 اپنے قبضے میں لیے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
پاکستان کی افواج کا کامیاب دفاع
انہوں نے بتایا کہ ان تمام حملوں میں پاک افواج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ہم نے میڈیا کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کرایا۔ جب فضائی اٹیک ہوا تو 57 فلائٹس فضا میں تھیں۔ بھارت کی طرف سے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر بھی شیلنگ کی گئی، جو کہ جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
قوم اور فوج کا عزم
قوم کو افواجِ پاکستان پر اور افواج کو اپنی بہادر قوم پر فخر ہے۔ افواجِ پاکستان اور قوم دشمن کے خلاف متحد ہیں، اپنے عوام اور زمین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔








