ترکیہ موجودہ بحران میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، اردوان کا اعلان

ترک صدر کا وزیرِاعظم پاکستان سے ٹیلیفونک رابطہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور حالیہ بھارتی حملوں کے تناظر میں ترکیہ کی جانب سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ یہ اطلاع ترک ایوانِ صدر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ
پاکستان کے مؤقف کی حمایت
بیان کے مطابق گفتگو کے دوران صدر اردوان نے پاکستان کے "پُرامن اور ضبط و تحمل پر مبنی مؤقف" کو سراہا اور کہا کہ ترکیہ موجودہ بحران میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے دعوے لیکن دراصل کتنی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا؟ سرکاری اعدادوشمار نے ہی حکومتی دعووں کا بیچ چوراہے بھانڈا پھوڑ دیا
مقبوضہ کشمیر میں حملوں کی تحقیقات
صدر اردوان نے پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ ہونے والے حملے کی تحقیقات کے مطالبے کو "درست" قرار دیا اور کہا کہ ترکیہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
سفارتی کوششوں کا عزم
بیان میں مزید کہا گیا کہ اردوان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے۔