امرتسر میں 5 سے 6 دھماکوں کی آوازیں

دھماکوں کی آوازیں
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں پانچ سے چھ دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ امرتسر کے مقامی لوگوں کی جانب سے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹیں کی جا رہی ہیں۔ بعض صارفین کے مطابق دھماکوں کی آوازیں امرتسر ایئر پورٹ کے قریب سنی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو جن رافیل طیاروں پر غرور تھا انہیں زمین بوس کر دیا، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے:راجہ پرویز اشرف
سوشل میڈیا کی ویڈیوز
سوشل میڈیا پر ایسی غیر مصدقہ ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جن میں آسمان میں سرخ روشنی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو بنانے والے لوگ پنجابی میں بات کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ لوگ اچانک کہتے ہیں کہ یہ میزائل ہے اور پھر اندر کی طرف بھاگنا شروع ہو جاتے ہیں۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق امرتسر شہر میں بجلی بھی بند ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطین اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن: مشاہد سید نے 5 نکاتی منصوبہ پیش کردیا
بھارتی میڈیا کی رپورٹ
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ امرتسر میں بڑے پیمانے پر موک ڈرل کی گئی ہے جس کے دوران شہر کے کئی حصوں کی بجلی بند کی گئی تھی۔ دوسری جانب پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ امرتسر میں پاکستان کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
لاہور اور امرتسر کا تعلق
خیال رہے کہ امرتسر بارڈر کے دوسری طرف لاہور کا قریب ترین شہر ہے۔ عام طور پر لاہور اور امرتسر کو جڑواں شہر بھی کہا جاتا ہے۔