پاک بھارت کشیدگی؛ پی ایس ایل ملتوی ہونے کا امکان بڑھ گیا

پاک بھارت کشیدگی اور پی ایس ایل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل ملتوی ہونے کا امکان بڑھ گیا۔
دراندازی اور جارحیت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے مسلسل جارحیت اور دراندازی کے باعث پی ایس ایل کے آئندہ میچز خطرے میں پڑ گئے ہیں۔
اجلاس کی طلبی
وزارت داخلہ اور پی سی بی حکام کی جانب سے طلب کیا گیا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا۔ اس اجلاس میں پی ایس ایل میچز جاری رکھنے یا نہ رکھنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔