بھارتی غرور خاک میں ملانے پرپاکستانی عوام کا مسلح افواج کو خراج تحسین، ریلیاں نکالیں

پاکستانی عوام کا اپنے فوجی جوانوں کو خراج تحسین
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی غرور خاک میں ملانے پر پاکستانی عوام نے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عوام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو بزدلانہ حملے پر بھرپور جواب دیا ہے۔ اگر بھارت نے جارحیت کی تو آئندہ بھی منہ توڑ جواب ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان پہلگام ڈرامے کو بے نقاب کرنا چاہتا ہے، دنیا کو حقائق پتہ چلنے چاہئیں: محسن نقوی
پشاور میں شمعیں روشن
بھارتی حملے میں شہید بچوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پشاور کے بچے بھی میدان میں آگئے اور انہوں نے قلعہ بالا حصار کے سامنے شمعیں روشن کیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ہیلی کاپٹر ریڈیو ٹاور سے ٹکراگیا، 4 ہلاک
ریلیوں کا انعقاد
اس کے علاوہ پاک فوج کے حق میں مختلف شہروں میں ریلیاں بھی نکالی گئیں۔ اسلام آباد میں پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کا ڈی چوک میں مظاہرہ اور فیصل آباد میں جماعت اسلامی کے تحت پاکستان زندہ باد ریلی کا اہتمام کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عائشہ جہانزیب کے بارے میں نامناسب گفتگو کرنے والے ملزم حسیب سجاد کی ضمانت کی درخواست مسترد
دیگر شہروں میں یکجہتی
ادھر سدھنوتی، ہٹیاں بالا اور اٹھ مقام پر بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کی گئی جبکہ چارسدہ اور نواب شاہ میں پاک فوج کی حمایت میں مظاہرے کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: نومئی کے واقعات میں عمران خان کی ضمانت سے متعلق فیصلہ سنادیا گیا
بھارتی حملے کی تفصیلات
خیال رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھارتی فوج نے بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں 2 بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔
پاکستان کا بھرپور جواب
بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ پاکستان پر حملہ کرنے والے 3 رافیل، ایک مگ ٹوئنٹی نائن، ایک ایس یو تھرٹی طیارے اور ایک کومبیٹ ڈرون کو مار گرایا۔